ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے طلبہ و طالبات میں اسکالرشپ تقسیم

دہلی میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے طلبہ و طالبات میں اسکالرشپ تقسیم

Tue, 05 Mar 2019 11:29:36    S.O. News Service

نئی دہلی 5/مارچ (ایس او نیوز) پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے ملک بھر میں لون اسکالرشپ مہم چل رہی ہے جس کے تحت 4 مارچ 2019 کو نئی دہلی میں واقع پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ہیڈ کوارٹرز میں ایک روزہ پروگرام کے دوران 72 طلباء و طالبات کو اعلی تعلیم کے لئے اسکا لرشپ کی دوسری قسط دی گئی جس میں صحافت اور وکالت کے ساتھ منسلک طلباء کو ترجیح دی گئی ۔

پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ  پروگرام میں  دہلی ریاستی صدر پرویز احمد نے طلباء کو ان کی سماجی ذمہ داریوں سے آگاہ کراتے ہوئے کہا کہ طالب علموں کی سوچ ایک حد تک محدود ہوکر رہ گئی ہے جسے توسیع دینے کی ضرورت ہے انہوں نے  طلبا پر زور دیا کہ وہ  معاشرے میں اپنی ذمہ داریوں  کو سمجھتے ہوئے اپنے نظریہ و سوچ کو مثبت بنائیں اور معاشرے میں بڑھتی ہوئی درندگی کو ختم کر کے انسانیت کو فروغ دینے کے لئے آگے بڑھیں.پروگرام کے دوران طالب علموں کو زندگی میں ہدف بنانا اور کامیابی کے راستے تلاش کرنے کے لئے ان کے سامنے اہم موضوعات پر بحث کی گئی اور ساتھ ہی انہیں مختلف قسم کی سرگرمیوں میں شامل کرکے عملی تربیت بھی دی گئی.

پروگرام کے آغاز میں  پی ایف آئی کے دہلی ریاستی کمیٹی   وارث خاننے پروگرام کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے  بتایا کہ  غریب اور پسماندہ طبقات  کے طالب علموں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھانے کے لئے پی ایف آئی کی جانب سے   لون اسکالر شپ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے  طلباء کے سامنے  پاپولر فرنٹ آف انڈیا کا تعارف بھی پیش کیا ۔

اس موقع پر ایڈوکیٹ محمد یوسف، رکن قومی مجلس عاملہ، پاپولر فرنٹ آف انڈیا، اے ایس اسماعیل، صدر، نارتھ زون، ڈاکٹر محمد شمعون، ڈائرکٹر، رابطہ عامہ، مرکز، پاپولر فرنٹ، ناصر تھمبے، قومی انچارج، کمیونٹی ڈیولپمنٹ، پاپولر فرنٹ اور دیگر معزز شخصیات شریک تھے جن کے ہاتھوں  طلبہ کو اسکالرشپ سے نوازا گیا۔

پروگرام کے آخر میں محمد الیاس دہلی صوبہ جنرل سیکرٹری پاپولر فرنٹ نے کلمات تشکر ادا کئے۔


Share: